30 مارچ ، 2012
لاہور…پنجاب حکومت اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مابین ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ڈائریکٹر آپریشن انور نسیم نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران کئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ معاہدے سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرے ماحول میں سانس لینے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ماحولیاتی تحفظ کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تعاون کر رہی ہے۔