16 جنوری ، 2014
کراچی…رینجرزکے تحفظات یا کوئی اور وجہ ؟؟ کراچی میں ڈی آئی جیز کے تبادلے روک دیے گئے۔ راوٴ انوار کو ایس ایس پی ملیر تعینات کر نے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس پی راوٴ انوار کو ایس ایس پی ملیر تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،جبکہ عمران شوکت کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ڈی آئی جیز کے تبادلے روک دیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں کراچی پولیس میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ پولیس افسروں کے تبادلوں کی خبر آنے پر منگل کو رینجرز ہیڈ کوارٹر میں خصوصی اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس کے بعد ڈی جی رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں امید ظاہر کی گئی تھی کہ سندھ اور کراچی کے وسیع تر مفاد میں پولیس افسران کے بلا وجہ تبادلے نہیں کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔