کاروبار
16 جنوری ، 2014

پی آئی اے کا 3 ائیر بس طیارے حاصل کر نے کا معاہدہ

پی آئی اے کا 3 ائیر بس طیارے حاصل کر نے کا معاہدہ

کراچی…قومی ایئرلائن نے 3ائیربس اے 320 طیارے ڈرائی لیز پر لینے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ 2 طیارے اس سال جولائی میں اور ایک طیارہ اکتوبر میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر کپٹن محمد جنید یونس نے بتایا کہ طیارے 6سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اور ان طیاروں کی ایڈوانس قسط کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ2004ء میں بننے والے 174 نشستوں والے یہ طیارے اندورن ملک اور قریبی ممالک کی پروازوں پر استعمال ہوں گے اور انہیں پی آئی اے کا عملہ ہی آپریٹ کرے گا۔

مزید خبریں :