پاکستان
30 مارچ ، 2012

پشاور:سینٹرل جیل سے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کی رہائی

پشاور… سینٹرل جیل پشاور سے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث تیس قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شیر خان نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد نے صوبہ کی تمام جیلوں میں قید معمولی مقدمات میں ملوث قیدیوں کے کیسز نمٹانے کا حکم دیا ہے تاکہ جیلوں میں گنجائش کے مطابق قیدیوں کو رکھا جا سکے۔

مزید خبریں :