پاکستان
30 مارچ ، 2012

دوست محمد کھوسہ، سپنا کے والد کے ایک دوسرے کیخلاف مقدمات

دوست محمد کھوسہ، سپنا کے والد کے ایک دوسرے کیخلاف مقدمات

لاہور… سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کے خلاف لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جس میں ان کے خلاف اپنی سابقہ بیوی اداکارہ سپنا کے اغوا اور قتل کے شبہ کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ دوست کھوسہ کی جانب سے سپنا کے والد مثل خان کے خلاف بھی اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر تھانہ ریس کورس پولیس نے دونوں مقدمات درج کئے۔ پولیس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کے خلاف سپنا خان کے والد مثل خان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مثل خان نے الزام لگایا ہے کہ دوست محمد کھوسہ نے اپنی سابقہ بیوی اور ان کی بیٹی سپنا خان کو اغوا کیا۔ انہیں شبہ ہے کہ سپنا کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دوست محمد کھوسہ کی درخواست پر مثل خان کے خلاف ان کی اپنی بیٹی سپنا خان کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مثل خان پر فراڈ کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :