16 جنوری ، 2014
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین پشاور میں تبلیغی مرکز جہاں کچھ دیر قبل دھماکا ہوا ہے پہنچ گئے ہیں۔میاں افتخار کا کہنا ہے کہ نماز کی صفوں کے درمیان یہ دھماکا ہوا ہے ۔دھماکے کی جگہ دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کسی بارودی مواد سے ہوا ہے ، یہ سلنڈر بلاسٹ نہیں لگتا،کیوں کہ دھماکے کی جگہ پر ایک گڑھا بھی پڑا ہوا ہے تاہم حتمی رپورٹ تو بم ڈسپوزل اسکواڈ ہی دے گا کہ یہ سلنڈر کا دھماکا ہے یا بارودی مواد کا۔ اس موقع پر انہوں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب مسجد اور تبلیغی مرکز محفوظ نہیں تو پھر کون محفوظ ہے ؟۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے۔