کاروبار
30 مارچ ، 2012

کراچی:پیڑول فراہم نہ کرنے والے پمپس بند کرنے کے احکامات جاری

کراچی:پیڑول فراہم نہ کرنے والے پمپس بند کرنے کے احکامات جاری

کراچی…کمشنر کراچی نے پیٹرول نہ دینے والے پمپس بند کرنے کا احکامات جاری کر دیے۔جیو نیوز سے گفتگو میں کمشنر کراچی روشن علی شیخ نے بتایا کہ تمام ڈی سیز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ پیٹرول پمپس پر چھاپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس موبائلز کے ساتھ پیٹرول ہونے کے باوجود نہ دینے والے پمپس کو بند کر کے ان کے این او سیز منسوخ کر دیے جائیں۔ روشن علی شیخ نے کہا کہ گزشتہ روز گرفتار کیے گئے تین پمپس اہلکاروں کو ایسو سی ایشن کی یقین دہانی پررہاکیا گیا ہے۔ دوسری طرف پیٹرولیم ڈیلرزایسو سی ایشن کے چیرمین سمیع خان کا کہنا ہے کہ کمپنیاں ساٹھ فیصد تک کم تیل دے رہی ہیں،انہوں نے پمپس مالکان سے کہا کہ پیٹرول ہونے کی صورت میں اس کی فروخت نہ روکی جائے۔

مزید خبریں :