پاکستان
30 مارچ ، 2012

توانائی کا بحران:پنجاب حکومت اوراپوزیشن میں مفاہمت کا امکان

توانائی کا بحران:پنجاب حکومت اوراپوزیشن میں مفاہمت کا امکان

لاہور…توانائی کے بحران پر پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کا امکان ہے۔ دونوں نے ایک قرارداد کے نو نکات پر اتفاق کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے ماہانہ طریقہپر نظر ثانی کو بند کیا جائے۔پنجاب حکومت اور اپوزیشن نے جس قرارداد پر اتفاق کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ صوبوں میں گیس اور بجلی کی تقسیم منصفانہ بنیادوں پر کی جائے۔ تیل پر انحصار کم کرنے کے لئے پن بجلی کے منصوبوں کو مناسب اور فوری فنڈنگ دی جائے۔ قرارداد میں ایران کے ساتھ گیس کی ترسیل کے معاہدے اور ایل این جی کی درآمد کے منصوبوں پر فوری عملدرآمد پر بھی زور دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو قرارداد کے بعض الفاظ پر اعتراض ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کو بجلی اور گیس کی غیر منصفانہ تقسیم کے الفاظ پر اعتراض کیا گیا۔

مزید خبریں :