کاروبار
30 مارچ ، 2012

کارپوریٹ ٹیکس میں 5 فیصد کمی کی جائے، پاکستان ٹیکس بار کی تجویز

کارپوریٹ ٹیکس میں 5 فیصد کمی کی جائے، پاکستان ٹیکس بار کی تجویز

اسلام آباد … آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کارپوریٹ ٹیکس میں 5 فیصد تک کی کمی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بھارت میں کارپوریٹ ٹیکس 33 فیصد، بنگلہ دیش میں 27.5 فیصد جبکہ پاکستان میں یہ شرح 35 فیصد ہے اور اس میں لیبر لیوی سمیت دیگر ٹیکسز ملا کر یہ 42 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔ ٹیکس ماہرین کے مطابق پاکستان میں ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ملک میں زائد ٹیکس کی شرح ہے۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں بجلی، گیس کے زائد نرخوں کے علاوہ دوسرے ممالک کی نسبت انفرا اسٹرکچر کی کمی بھی ہے اور جب تک بنیادی سہولیات دیگر پڑوسی ممالک کی سطح پر نہیں آتیں بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کیلئے کارپوریٹ ٹیکس ریٹ میں کمی کی جانی چاہئے۔

مزید خبریں :