20 جنوری ، 2014
شارجہ…شارجہ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روزسری لنکا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں214رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 302رنز کاہدف ملا ہے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں سری لنکا نے گذشتہ روز کے اسکور 133 رنز5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔سری لنکا کے باقی پانچ کھلاڑی اسکور میں 81رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم214رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پرسناجے وردنے 49 ، مہیلا جے وردنے46 اور کوشل سلوا36 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔عبدالرحمان نے 4 جبکہ طلحہ اور سعید انور نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔