دنیا
22 جنوری ، 2014

امریکا میں بجٹ بل کی منظوری کے بعد اوباما انتظامیہ پریشان

امریکا میں بجٹ بل کی منظوری کے بعد اوباما انتظامیہ پریشان

واشنگٹن …امریکا میں بجٹ بل کی منظوری کے بعد اوباما انتظامیہ کو نئی فکر لگ گئی،بل میں کاٹی گئی افغانستان کی آدھی امداد پوری کرنے کیلئے دوسرے طریقوں پرغور شروع کر دیا ۔ امریکی کانگریس نے حالیہ بجٹ بل میں افغانستان کے لیے سال 2014 میں ایک ارب بارہ کروڑ ڈالر کی امداد مختص کی جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً آدھی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس بل کے نکات پر غور کررہے ہیں۔ بجٹ میں کاٹی گئی افغانستان کی غیر فوجی امداد دوسرے ذرائع سے پوری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اسی بل میں پاکستان کی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کی گئی ہے۔

مزید خبریں :