پاکستان
22 جنوری ، 2014

مولانا سمیع الحق کا طالبان کے ساتھ مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان

مولانا سمیع الحق کا طالبان کے ساتھ مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام (س ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے ذمے داری سونپی تھی اور 2 دن بعد ہی مثبت جواب ملا، 2 جنوری کو وزیراعظم کو پیغام دیا اورانتظارکرنے لگاکہ حکمت عملی سے آگاہ کیاجائے گا، بار بار رابطوں کے باوجود وزیراعظم نے جواب نہیں دیا، کل اچانک شمالی وزیرستان ، تیراہ اور قبائلی علاقوں پربمباری شروع کردی گئی، ان حالات میں خود کو الگ کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپیل کی کہ فوجی آپریشن اور طاقت آزمائی سے گریز کریں۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ میں نے ملک وملت کے مفاد میں خطرات مول لیے۔

مزید خبریں :