پاکستان
31 مارچ ، 2012

کراچی: 24گھنٹوں میں فائرنگ سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی

کراچی: 24گھنٹوں میں فائرنگ سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی

کراچی …کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں بنارس پل کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والے پانچ افراد میں سے چارافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ آج رات مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعدادسات ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ ایم کیو ایمرابطہ کمیٹی کی جانب سے آج پرامن یوم سوگ کی اپیل کی گئی ۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے بنارس پل کے قریب موٹر سائیکل اور کار سوار افراد پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوران علاج چار افراد دم توڑ گئے جن میں باپ وسیم اور بیٹا احسن بھی شامل ہیں۔ بنارس واقعے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جسکے نتیجے میں اورنگی دس نمبر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ یوپی موڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے خان کوچ کے ڈرائیور کو قتل کردیا۔ ڈیفنس فیز ٹو میں پیٹرول پمپ پر مسلح ملزمان نے گاڑی نمبراے ایل اے097 پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں کار کا ڈرائیورذوہیب ہلاک ہوگیا جبکہ اسکا ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج پرامن یوم سوگ کی اپیل کی گئی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں دکانداروں اور تاجروں سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

مزید خبریں :