23 جنوری ، 2014
اسلام آباد… وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کیلئے کوئی مشن نہیں دیاگیا تھا، ان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون پرعمومی بات ہوئی تھی۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق سے کہا تھا وہ دہشت گردی کیخلاف اثرورسوخ استعمال کریں، وزیر اعظم نواز شریف اور مولانا سمیع الحق کی ملاقات میں طے پایا تھا کہ وہ بوقت ضرورت کس سے رابطہ کر سکتے ہیں، مولانا سمیع الحق کا یہ تاثر درست نہیں کہ حکومت نے ان کی بات نہیں سنی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد 3 ہفتوں سے سمیع الحق نے کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا۔