پاکستان
23 جنوری ، 2014

ایوان وزیر اعظم اسلام آباد میں اہم اجلاس،آرمی چیف بھی شریک

ایوان وزیر اعظم اسلام آباد میں اہم اجلاس،آرمی چیف بھی شریک

اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدات اہم اجلاس ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعظم میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں ملک میں امن و امان کی موجودہ صورت حال پر غور جاری ہے۔اہم اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہیں جبکہ دیگر شرکاء میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر اہم عہدیداران شریک ہیں۔اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔

مزید خبریں :