23 جنوری ، 2014
کراچی…مجلس وحدت مسلمین نے بھی ملک بھرمیں دھرناختم کرنیکااعلان کردیا ہے۔واضح رہے کچھ دیر قبل ہزارہ برداری کے سربراہ خالق ہزارہ کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد مجلس وحدت کے سربراہ راجہ ناصر نے دھرنہ ختم کرنے سے انکار کیا تھا تاہم اب انھو ں نے بھی ملک بھر سے دھرنہ ختم کرنے کا اعلان کیا ۔تاہم انھوں نے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ وہ اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے تحفظ فراہم کرے اورلوگوں کو جان ومال کی سیکورٹی دے بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاج کیا جائے اور اسلام آباد میں بھی دھرنہ دیا جائے گا اور گھیراؤ کیا جائے گا۔