پاکستان
25 جنوری ، 2014

جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پرسندھ کے مختلف شہروں میں شٹرڈاوٴن ہڑتال

جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پرسندھ کے مختلف شہروں میں شٹرڈاوٴن ہڑتال

حید ر آباد…جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پرسندھ کے مختلف شہروں میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جارہی ہے۔اس دوران کاروباری مراکز بند اور ٹریفک معمول سے کم ہے۔ہڑتال تحفظ پاکستان آرڈیننس اور سندھ کی تقسیم سے متعلق بیانات کیخلاف کی جارہی ہے۔حیدر آباد میں جزوی ہڑتال ہے۔ قاسم آباد،حسین آباد، آٹو بھان روڈ اور گل سینٹر میں کاروباری مراکز بند اور ٹریفک معمول سے کم ہے۔کراچی اور اندرون سندھ جانے والا ٹریفک بھی متاثر ہے۔نوشہرو فیروز ،ٹنڈو محمد خان ،جامشورو، دادو ، میہڑ سمیت اندورون سندھ کے مختلف شہروں میں بھی دکانیں اور پیٹرول پمپس بند ہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامناہے۔جبکہ انڈس ہائی وے اورسپرہائی وے پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے۔

مزید خبریں :