26 جنوری ، 2014
پشاور…پشاور میں صحافی پر پولیس اہلکار کے تشدد کے خلاف عمران خان کی پریس کانفرنس میں احتجاج پشاور میں صحافیوں نے اپنے ساتھی صحافی پر پولیس اہلکار کے بہیمانہ تشدد کے خلاف عمران خان کی پریس کانفرنس میں احتجاج کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پشاور میں پریس کانفرنس کے لیے آئے تو خیبر یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے احتجاج شروع کر دیا۔ جن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے احاطے میں ان کیساتھی محمد نعیم کو پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نعیم کے کانوں کے پردے متاثر ہوئے۔ تاہم لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ان کو نہ تو مناسب علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں اور نہ تشدد میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر تک درج کی جا سکی۔ صحافیوں کے احتجاج پر عمران خان نے انہیں واقعے کی خود تحقیقات کرانے اور ان کے تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔