پاکستان
26 جنوری ، 2014

کراچی میں متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی میں متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی…کراچی میں نارتھ کراچی کے علاقے پاور ہاوٴس چورنگی کے قریب متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ تاہم وہ محفوظ رہے۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق نارتھ کراچی پاور ہاوٴس چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے رکن صوبائی اسمبلی محمد کامران کی گاڑی پرفائرنگ کی۔ واقعے میں محمد کامران محفوظ رہے۔ تاہم گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوئے۔ دوسری جانب ایس ایس پی عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ ایم پی اے محمد کامران کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملی ہے اور واقعے کی تفتیش کررہے ہیں کہ واقعہ کیسے پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت محمد کامران گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

مزید خبریں :