26 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے قائد آباد میں رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے،جس کے دوران خواتین رینجرز اہلکاروں سمیت 500 رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق قائد آباد میں رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے جس کے دوران خواتین رینجرز اہلکاروں سمیت 500 رینجرز اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر قائد آباد کے علاقے میں رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے مشتبہ افراد کے گھروں میں تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔