26 جنوری ، 2014
کراچی…وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے فورسز کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ گزشتہ روزلاندھی میں پولیس پرحملہ کرنے والے ملزمان بھی موٹرسائیکل پرسوار تھے اور دہشت گردوں نے فورسز کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔شہرمیں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ان کا کہنا تھاکہ شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے اور پابندی ایک ماہ سے پہلے بھی اٹھائی جاسکتی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ خواتین، بچے، بزرگ اور صحافی کو پابندی سے استثنیٰ ہوگی۔