26 جنوری ، 2014
پشاور…پشاور کے علاقہ جھنڈا بازار میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔پشاور کے علاقے جھنڈا بازار میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے کانسٹیبل غلام احمدماراگیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا،چرگو کلے کے مقام پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔