26 جنوری ، 2014
لاہور…نیب پنجاب نے ریلوے سکریپ میں پونے پانچ کروڑ روپے کی خورد برد کے اسکینڈل میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ڈائریکٹر نیب پنجاب عتیق الرحمان کے مطابق گرفتار ملزموں میں ذیشان احمد اور جواد احمد شامل ہیں۔ نیب پنجاب کیمطابق ملزموں پر ریلوے کے کنٹریکٹ میں 4کروڑ 82 لاکھ روپے کی خورد برد کا الزام ہے اور دوران تفتیش ملزموں کو ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا گیاہے۔ملزموں کو کل احتساب عدالت میں پیش کرکے انکا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔