پاکستان
26 جنوری ، 2014

پشاور:وزیراطلاعات خیبرپختونخوا کا پیسکو چیف کے گھرپرچھاپا

پشاور:وزیراطلاعات خیبرپختونخوا کا پیسکو چیف کے گھرپرچھاپا

پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے پیسکو چیف کے گھر پر چھاپہ مارا اور الزام عائد کیا ہے کہ پیسکو چیف خود بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے پولیس کے ہمراہ واپڈا کالونی میں واقع پیسکو چیف طارق سدوزئی کے گھر پر چھا پہ مارا۔ شاہ فرمان نے الزام عائد کیاکہ پیسکو چیف گھر کے عقب سے غیرقانونی کنکشن کے ذریعے بجلی حاصل کررہے ہیں اور وہ بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیسکو اہلکار خود بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی پیسکو چیف کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ دوسری جانب پیسکو ترجمان نے ان الزامات کو یکسرمسترد کرتے ہوئے مضحکہ خیز قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کا الزام مضحکہ خیز اور غیر شائستہ ہے کیونکہ چیف ایگزیکٹو کی رہائش گاہ پر ڈیجیٹل میٹر نصب ہے اور انہیں قانونی طور پر 1500 یونٹ مفت استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

مزید خبریں :