26 جنوری ، 2014
ہنگو…ہنگو میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے بابرمیلہ میں واقع ایک گھرمیں دھماکا ہوا ہے، گھر کے جس کمرے میں دھماکا ہوا اس میں موجود 6بچے جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ڈی پی او افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بابرمیلہ میں ہونے والا دھماکا دہشت گرد کارروائی ہے،بارودی مواد کمریکی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ڈی پی اوکا مزید کہنا تھا کہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیرکریم خان کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں2 سے 7سال کے درمیان تھیں۔