پاکستان
26 جنوری ، 2014

ہنگو:ہینڈ گرینیڈ سے کھیلتے ہوئے 6بچے جاں بحق

ہنگو:ہینڈ گرینیڈ سے کھیلتے ہوئے 6بچے جاں بحق

ہنگو…ہنگو کے علاقے بابر میلہ کے ایک گھر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6بچے جاں بحق ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات میں انکشاف ہوا ہے کہ بچے ہینڈ گرینیڈ سے کھیل رہے تھے۔ ڈی پی او افتخار احمد کا کہنا ہے کہ گھر کے دروازے پر ہینڈ گرینیڈ کے دھماکے سے بچے جاں بحق ہوئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈی پی اوکا مزید کہنا تھا کہ جس گھر میں یہ واقعہ ہوا وہاں کریم خان نامی شخص کرائے پر رہائش پذیر ہے۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں2 سے 7سال کے درمیان تھیں۔

مزید خبریں :