26 جنوری ، 2014
چارسدہ…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ملک نازک دورسے گزررہا ہے،مذاکرات ہوں یا آپریشن، ہمیں امن چاہیے۔ چارسدہ میں اے این پی کے تحت خان عبدالولی خان کی برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسہٴ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیارولی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے حالات تیزی سے بے قابو ہورہے ہیں، مرکزی، صوبائی حکومت طالبان سے مذاکرات سے متعلق کنفیوز کیوں ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات پر ہمیں اعتماد میں کیوں نہیں لیاجارہا؟