پاکستان
26 جنوری ، 2014

خان عبدالغفار خان اور عبدالولی خان کی آج برسی منائی جارہی ہے

خان عبدالغفار خان اور عبدالولی خان کی آج برسی منائی جارہی ہے

چارسدہ…خدائی خدمت گار تحریک کے بانی خان عبدالغفار خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر عبدالولی خان کی برسی 26جنوری کو منائی جاتی ہے۔ پختون قوم کیلئے نامور باپ اور بیٹے نے بیش بہا خدمات انجام دیں ۔ خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان 1890ء کو چارسدہ کے گاوٴں اتمان زئی میں پیدا ہوئے۔ باچا خان نے برصغیر سے استعماری قوتوں کو نکالنے میں اہم کردار ادا کیا اور زندگی کے 38 برس قید و بند، نظر بندی اور جلا وطنی میں گزارے۔ باچا خان نے پختونوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے بھرپور کاوشیں کیں۔ اتمانزئی چارسدہ میں پیدا ہونے والے خان عبدوالولی خان کا شمار ملک کے ان بزرگ سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی تمام عمر پختونوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے میں گزاری۔ ولی خان کئی برس جیلوں میں رہے لیکن اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کیا۔ وہ ہمیشہ آمروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔ خان عبدالغفار خان نے خدائی خدمت گار تحریک کی بنیاد رکھی۔ تحریک نے غلامی کی زنجیروں سے نجات میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ ولی خان نے قیام پاکستان کے بعد جمہوری استحکام کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ باچا خان اور ولی خان نے عمر بھر امن اور محبت کا پیغام دیا۔ عدم تشدد صوبائی خودمختاری اور پختونوں کی بیداری ان کی سیاست کے رہنما اصول تھے۔

مزید خبریں :