پاکستان
26 جنوری ، 2014

جیو نیوز نے مولانا محمدحسین آزادکاقیمتی ادبی سرمایہ حاصل کرلیا

جیو نیوز نے مولانا محمدحسین آزادکاقیمتی ادبی سرمایہ حاصل کرلیا

لاہور…شمس العلماء مولانامحمد حسین آزاد کا شمار اردو ادب کے اساتذہ میں ہوتا ہے ۔ جیونیوز نے ان کے نادر قلمی نسخے اوربچوں کیلئے کہانیوں کی اردو کی پہلی کتاب جیسا بے بہاقیمتی سرمایہ حاصل کرلیا ہے ۔مولانا محمد حسین آزاد کی مشہور کتاب آب حیات کا اصل قدیم نسخہ جس کا ایک ایک لفظ مولانا نے اپنے ہاتھ سے رقم کیا ہے۔ برصغیر میں بچوں کیلئے کہانیوں کی اردو کی پہلی کتاب لکھنے کا اعزاز بھی مولانا آزاد کو جاتا ہے۔ شاندارادبی خدمات کے اعتراف میں ملکہ برطانیہ نے1880ء میں انہیں شمس العلماء کے خطاب سے نوازا ۔ مولانا محمد حسین آزاد کے قلمی نسخوں میں سونے کے پانی سے لکھی فارسی ادب کی ایک تحریر اپنی مثال آپ ہے ۔ مو لانا کے نام ملکہ برطانیہ اور مولانا حالی سمیت دیگر ہم عصروں کے خطوط بھی قابل ذکر ہیں۔ قدردانوں کا کہنا ہے کہ یہ نادر کتابیں اورقلمی نسخے اردوادب کا گوہر نایاب ہیں۔آب حیات، نیرنگ خیال، دربار اکبری جیسی تصانیف کے خالق مولانا آزاد کی شخصیت کو قدردانوں کی کمی نہیں، ضرورت اردو ادب کے اس انمول سرمائے کی شایان شان پذیرائی کی ہے۔

مزید خبریں :