پاکستان
27 جنوری ، 2014

قوم کو لیڈر کی ضرورت ہے ، وزیراعظم آگے بڑھیں ،خورشید شاہ

 قوم کو لیڈر کی ضرورت ہے ، وزیراعظم آگے بڑھیں ،خورشید شاہ

اسلام آباد …قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی طالبان کا معاملہ ہی زیربحث رہا۔ چودھری نثار نے کہا کہ وہ آج بھی طالبان سے مذاکرات کے حامی ہیں لیکن دوسرا فریق راضی نہیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں آج قوم کو لیڈر کی ضرورت ہے ، وزیراعظم آگے بڑھیں اور فیصلہ کریں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم فیصلہ کرنے میں تاخیر نہ کریں، ملکی حالات کیا ہیں ، شاید حکومت کو احساس ہی نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں، ایسا لگ رہا ہے کہ شاید شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور تاثر دیا جا رہا ہے کہ اس سے دہشت گردی ختم ہو جائے گی لیکن حقیقت میں اس سے صرف 30 فیصد تک کمی آئے گی۔ چودھری نثار نے کہا کہ اتفاق رائے کے بغیر مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں اور نہ آپریشن۔ طالبان اگر مخلص ہیں تو مذاکرات پر غور ہوسکتا ہے لیکن سب سے مشاورت کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا عسکری قیادت اور پارلیمانی پارٹی سے مشاورت ہوچکی ہے ، آئندہ چند روز میں انٹیلے جنس اداروں اور پھر قومی قیادت سے مشاورت کی جائے گی۔

مزید خبریں :