پاکستان
27 جنوری ، 2014

لاہور: ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے تجاویز پر غور

لاہور: ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے تجاویز پر غور

لاہور…ملی یکجہتی کونسل کے رہنماوٴں کاکہنا ہے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے قانون سازی نہ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے خیرخواہ نہیں ۔ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس منصورہ میں ہوا جس میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں صاحبزادہ ابو الخیر محمدزبیر اورلیاقت بلوچ کاکہناتھا کہ بد امنی پھیلانا دشمن کا ایجنڈا ہے، تمام لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ڈاکٹرابو الخیر محمدزبیر نے کہا کہ شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ، ایک سازش کے تحت فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ملی یکجہتی کونسل کے رہنماوٴں کاکہنا تھا کہ وہ کونسل کو فعال بنانے کے لئے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کرینگے

مزید خبریں :