27 جنوری ، 2014
کوئٹہ …کوئٹہ میں دو روزہ ادبی تقریبات کے سلسلے میں کل پاکستان محفل مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، ملک کے معروف شعرا نے کلام سنا کر سماں باندھ دیا۔مختلف ادبی تنظیموں ، رائٹرز فورم اور انجمن ترقی پسند مصنفین بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ میں دو روزہ ادبی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،معروف ادیب علی سردار جعفری ، بلوچستان کے معروف شاعر میر گل خان نصیر، اور عطا شاد کی یاد میں ادبی کانفرنس اور مشاعرے کا ہتمام کیا گیا،جس میں عطاء الحق قاسمی، مسلم شمیم اور اختر شہزاد سمیت کئی نامور شعرا نے اپنا کلام پیش کیا، جبکہ خالد مسعود نے اپنے مزاحیہ کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا، تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ادب کے فروغ کے لئے الحمراء کی طرز پر ایک ادبی اور ثقافتی مرکز قائم کیا جائے گا،تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ، آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور سینئر بیوروکریٹس سمیت کئی شخصیات نے بھی شرکت کی۔