پاکستان
27 جنوری ، 2014

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری تھم گئی، سردی برقرار

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری تھم گئی، سردی برقرار

کراچی …محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری تو تھم گئی لیکن موسم سرد ہے۔ سردی کے باعث جلانے کی لکڑیاں اب تک مہنگی ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں بھی سردی کا ڈیرا جما ہوا ہے،پنجاب اور سندھ کے شہروں میں سردی کی شدت میں کمی آگئی ہے،محکم موسمیات کے مطابق منگل کو گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آج سب سے کم درجہ حرارت ا سکردو میں منفی 10،استور منفی 08 اور ہنزہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔دریں اثناء پشاورسمیت صوبہ خیبرپختونخوامیںآ یندہ چو بیس گھنٹون کے دوران موسم آبرالودرہے گا۔محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں آیندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کو ئی امکان نہیں ہے تاہم خشک اور سرد موسم کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

مزید خبریں :