پاکستان
27 جنوری ، 2014

سبزی منڈی میں رینجرز سے مقابلہ،مارے جانے والے ملز م کی شناخت

کراچی…کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب رینجرز سے مقابلے میں مارے گئے ملزم کی شناخت طاہر عرف پپو کے نام سے ہوئی ہے ، ترجمان کے مطابق ملزم پولیس کومتعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے سکھیا گراونڈ میں منشیات فروشوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے رینجرز کے دو اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے، رینجرز کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت طاہر عرف پپو کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کے قبضے سے شراب کی پانچ سو بوتلیں، 15کلوگرام منشیات، ایس ایم جی اور 2پستول برآمد کر لی گئی ہے، ترجمان کے مطابق ملزم قتل، اغوا برائے تاوان اور منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید خبریں :