27 جنوری ، 2014
لاہور…پنجاب کے وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود کا کہنا ہے کہ اس سال چھانگا مانگا میں بسنت کے کامیاب انعقاد کے بعد اگلے سال سے لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔پنجاب اسمبلی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ بسنت فروری کے آخری ہفتے میں ہو گی، تاریخ کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔ بسنت موسم بہاراں فیسٹیول کا حصہ ہوگی،پتنگ بازی صرف دن کے وقت ہو گی، رات کو پتنگ اڑانے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ،قاتل ڈور کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاوٴنڈیشن میں بے ضابطگیوں کی انکوائری جاری ہے۔