پاکستان
27 جنوری ، 2014

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی اورگیس کا بحران شدت سے جاری

لاہور…لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی اورگیس کا بحران شدت سے جاری ہے۔ عام آدمی حیران ہے کہ سی این جی اورصنعتیں بند ہونے کے باوجودگیس نہیں مل رہی،جبکہ اے سی اورپنکھے بند ہیں لیکن بجلی کا شارٹ فال کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔عوام نے نئی حکومت کو ووٹ دیئے تھے کہ بر سرِ اقتدار آ کر گیس اور بجلی جیسے ان کے بنیادی مسئلے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے لیکن وہ کہتے ہیں کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔سردیوں میں گیس نایاب ہے،بجلی بھی گھنٹوں غائب رہتی ہے،وہ پوچھتے ہیں انرجی بحران کب ختم ہو گا۔گیس کا شارٹ فال روزانہ 1500 ملین کیوبک فٹ جبکہ بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ ہے ،شہروں اور دیہات میں 12 سے 15 گھنٹے بجلی بند رہنا معمول ہے۔گیس نہ آنیکی وجہ سے روٹی بھی نہیں پکتی۔انرجی ماہرین گرمیوں کے حوالے سے ابھی سے منصوبہ بندی کی ضرورت پرزور دیتے ہیں،ان کاکہناہے کہ گرمیوں سے پہلے بجلی بحران کے لئے بڑے اور ٹھوس اقدمات نہ کئے تو کاروبار کے نقصان کے ساتھ ساتھ عوام پنکھے کی ہوا سے بھی محروم رہیں گے۔

مزید خبریں :