27 جنوری ، 2014
لاہور…لاہور کی ضلعی کچہری میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے والدین نے ہنگامہ کھڑا کردیا، فاضل جج نے پولیس بلا لی ، والدین کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرادیا۔ضلع کچہر ی میں پسند کی شادی کرنے والی نورین کو گھروالوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو ہنگامہ کھڑا ہوگیا، سول جج محمد یوسف نے پولیس طلب کرلی اور لڑکی کے والدین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرا دیا،نورین کا کہنا تھا کہ اس نے دوماہ قبل اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔