28 جنوری ، 2014
کوئٹہ …الف ب پ پر یقین رکھنے والا بلوچستان کے ضلع پشین کاپستہ قامت جسمانی طور پر معذور نصیب اللہ پڑھنا چاہتا ہے مگر غربت اور معذوری حصول علم کی راہ میں آڑے آرہی ہے۔اپنے نصیب پرراضی بہ رضا 16 سالہ نصیب اللہ کے دل میں خواہش ہے کہ وہ خوب پڑھے،اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنا اور اپنے غریب بیمار والدین اور چھوٹے بہن بھائیوں کا سہارا بنے،مگراس عظیم مقصد کا حصول اس کے لئے انتہائی مشکل ہوگیاہے،ایک توپستہ قامت اور اوپر سے جسمانی معذوری اور خاندان کی غربت ،یہ مسائل اس کی خواہش اور خوابوں کی تعبیر میں آڑے آرہے ہیں،مگر اس کا حوصلہ بلند ہے اور امید بھی۔علم سے اٹوٹ محبت اور اپنی معذوری اور غربت سے لڑنے کا جذبہ نصیب اللہ کو پشین کے دورافتادہ علاقے مچان سے کوئٹہ لے آیا۔نصیب اللہ کا کہنا ہے کہ وہ مزیدپڑھنا چاہتا ہے اور ملک کی خدمت کرسکتا ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ میری مدد کرے۔نصیب اللہ کو پشین سے لانے والے اس کے غم خوار دوست رحمت اللہ کی شدید خواہش ہے کہ کوئی ہمدرد اور علم پرور نیک انسان یاحکومت نصیب اللہ کی مدد کرے۔نصیب اللہ کو اپنی معذوری اور بیماری کا اتنا غم نہیں جتنا اس کو علم سے دوری کا، وہ علم حاصل کرکے اپنے والدین کاسہار اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔