29 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں ہونے والے دھماکے میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر کی گاڑی میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر علیم الدین زخمی ہوگئے۔علیم الدین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمی ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر کریکر پھینکا جس سے دھماکا ہوا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 13مارچ کو ڈائریکٹراورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔