29 جنوری ، 2014
پشاور…کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیم اور مذاکرات سے متعلق طالبان کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے جیو نیوز کو بتایا کہ شوریٰ کے اجلاس کے بعدمذاکرات سے متعلق میڈیا نمائندوں کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ طالبان ترجمان نے کراچی میں رینجرز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ٹی ٹی پی میں دھڑا بندی نہیں اور سب مولانا فضل اللہ کی قیادت میں متحد ہیں۔