دنیا
31 جنوری ، 2014

برطانیہ میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں

برطانیہ میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں

لندن… برطانیہ میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے کئی علاقوں کے دکانداروں کو اپنی جان کی بازی لگانے پر مجبور کردیا ہے۔ ویسٹ لندن میں دکاندار نے دو مسلح ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہے کہ ہڈ پہنے دو افراد دکان میں داخل ہوئے اور ان میں سے ایک نے دکاندار پر بندوق تان لی تاہم دکاندار نے جمع پونجی اور اپنے کیشئربھائی کو بچانے کے لیے جان کی بازی لگادی اور ڈاکوؤں میں سے ایک کو قابو کرلیا۔ دھینگامشتی میں ڈاکو کی جیکٹ ہی اسکے گلے پڑگئی اورجو دکان لوٹنے آیاتھا وہ اپنی جیکٹ ہی چھوڑکربھاگ کھڑا ہوا۔ دکاندار کا کہناہے کہ اسکی دکان سے کچھ ہی فاصلے پر موجود ایک اور دکان میں بھی کچھ ہی دیر پہلے ڈکیتی ہوئی تھی اسلیے وہ ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے ذہنی طورپر تیارتھا۔

مزید خبریں :