31 جنوری ، 2014
واشنگٹن …امریکی صدرنے وائس ایڈمرل مائیکل ایس راجرز کو قومی سلامتی کے ادارے نیشنل سیکورٹی ایجنسی کانیا ڈائریکٹرنامزد کر دیا ہے۔ایک امریکی اخبار کے مطابق صدر باراک اوباما نے مائیکل ایس راجرز کو نیشنل سیکورٹی ایجنسی اور امریکی سائبر کمانڈ کے سربراہ کے طور پر نامزد کیاہے۔راجرز اس وقت امریکی بحریہ کے سائبر آپریشن کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ مائیکل ایس راجرزجنرل کیتھ الیگزینڈر کی جگہ لیں گے۔