پاکستان
31 جنوری ، 2014

وزیر اعظم نے کمیٹی کو کھلا مینڈیٹ دیا ہے، عرفان صدیقی

وزیر اعظم نے کمیٹی کو کھلا مینڈیٹ دیا ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد…طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم چار رکنی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کمیٹی کو کھلا میڈیٹ دیا ہے،حکومت اور طالبان ایسے بیانات سے گریز کریں جس سے مذاکراتی عمل متاثرہو، وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ ہرروز کمیٹی سے ملاقات کیلئے ایک گھنٹہ نکال سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران عرفان صدیقی نے کہا کہ آج حکومتی کمیٹی کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہوا،تمام ارکان نے ذمے داری کو قبول کیا،وزیراعظم نے امن کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ طالبان جلد از جلد اپنی کمیٹی کے بارے میں بتائیں، چاہتے ہیں کہ مذاکرات کا عمل جلد سے جلد شروع ہو،وقت ضائع کیے بغیرطالبان کا موقف سننا اور اپنا موقف انہیں سنانا چاہتے ہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومتی وزرا اورعہدیدار ایسے بیانات سے گریز کریں جس سے ہمارا کام متاثرہو۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق کوئی پیش رفت ہوگی تو عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چودھری نثارسے علیحدہ ملاقات ہوئی،چودھری نثارنے مذاکرات سے متعلق اب تک کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ طالبان شوریٰ کے اجلاس کے بعد ان کے ردعمل کا انتظارہے، طالبان جہاں بہترسمجھیں ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کمیٹی کو سراہا اوراعتماد کا اظہارکیا،کمیٹی کی تشکیل کے وقت خیبرپختونخوا حکومت کو اعتماد میں لیا گیا،خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پررستم شاہ مہمند کا نام کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

مزید خبریں :