پاکستان
01 فروری ، 2014

مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر چیف جسٹس کانوٹس،رپورٹ طلب

 مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر چیف جسٹس کانوٹس،رپورٹ طلب

مظفرگڑھ… مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی واقعے کی آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق آئی جی پنجاب کو 4 فروری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ مظفرگڑھ میں پنچائیت کے فیصلے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔

مزید خبریں :