پاکستان
02 فروری ، 2014

کالعدم تحریک طالبان نے5رکنی مذاکراتی کمیٹی نامزد کردی

کالعدم تحریک طالبان نے5رکنی مذاکراتی کمیٹی نامزد کردی

اسلام آباد…کالعدم تحریک طالبان نے5رکنی مذاکراتی کمیٹی نامزد کردی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے جیو کو بتایا کہ ان کی کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہدسے خصوصی بات چیت ہوئی ہے جس میں شاہد اللہ شاہد نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق، تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان،جماعت اسلام کے رہنما پروفیسرابراہیم ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز طالبان کی جانب سے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔ حامد میر نے مزید بتایا کہ ترجمان تحریک طالبان کا مزید کہنا تھا کہ بعض چینلز پر چلنے والی یہ خبر غلط ہے کہ طالبان نے ان 5افراد کو حکومتی ٹیم میں شامل کرنے کا کہا ہے۔حامد میر نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم نے اس سے قبل ان سے فون پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے ان سے فون پر اپنی مذاکراتی ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت لی ہے۔حامد میر کے مطابق پروفیسر ابراہیم نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی نے اجازت دیدی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :