02 فروری ، 2014
کراچی… ایم کیو ایم کے راہنما عامر خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی سازش عوام کوقائد تحریک سے جدانہیں کرسکتی ، ہم پرامن لوگ ہیں، الطاف حسین سے ہمارا رشتہ کوئی نہیں توڑسکتا،قائد ایم کیو ایم الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ پرمظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ آج کا اجتماع ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے ہے، کوئی بھی سازش عوام کو الطاف حسین سے جدانہیں کرسکتی ،الطاف حسین نے ہرمظلوم کیلئے آوازاٹھائی۔