پاکستان
02 فروری ، 2014

مذاکرات کیلئے طالبان نے اپنی کمیٹی کا باضابطہ اعلان کردیا

مذاکرات کیلئے طالبان نے اپنی کمیٹی کا باضابطہ اعلان کردیا

پشاور… کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہاہے کہ مذاکرات شریعت کے حق میں کامیاب ہونگے۔ طالبان اور کمیٹی کے درمیان ملاقاتیں شمالی وزیرستان میں نہیں ہوگی۔کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہاہے کہ مذاکرات سے متعلق شوری اجلاس میں تمام حلقوں کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مولانا سمیع الحق، عمران خان ، پروفیسر محمدابراہیم،مولانا عبدالعزیز اور مفتی کفایت اللہ طالبان کی جانب سے کمیٹی میں شامل ہونگے۔ترجمان کے مطابق حکومتی کمیٹی پر اعتراض کرنے کی ہمیں ضرورت نہیں۔طالبان کی جانب سے تجویز کردہ مذکورہ پانچ رکنی کمیٹی حکومتی چار رکنی کمیٹی سے بات چیت کرے گی اور پھر ہماری پانچ رکنی کمیٹی طالبان کے امیر مولانافضل اللہ کی قیادت میں تحریک طالبان کی سیاسی اور مرکزی شوری کے ارکان سے ملاقاتیں کرے گی۔ جس کیلئے تاحال مقام کا تعین نہیں کیا گیا ہے، تاہم شمالی وزیرستان میں یہ ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ مذاکرات شریعت کی حق میں کامیاب ہونگے۔

مزید خبریں :