پاکستان
03 فروری ، 2014

طالبان نے اب تک کوئی شرط پیش نہیں کی،پر ویز رشید

طالبان نے اب تک کوئی شرط پیش نہیں کی،پر ویز رشید

اسلام آباد… وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ طالبان کا مقدمہ خان صاحب لڑتے آئے ہیں، اب بھی ان کا مقدمہ لڑنا چاہئے، میڈیا سے گفت گو کرتے ہو ئے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہطالبان نے مذاکرات کے لیے اپنی مشترکہ کمیٹی بنائی ہے جو انہوں نے تمام گروپوں کو دیکھتے ہوئے کمیٹی بنائی۔پر ویز رشید نے کہا کہ ہماری پوری توجہ طالبان کے ان گروپوں پرہے جوبات چیت کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان تمام معاملات کی وزیراعظم خود نگرانی کررہے ہیں۔پر ویز رشید نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذاکرات کے بارے میں پْرامید ہوں،طالبان نے اب تک کوئی شرط پیش نہیں کی۔

مزید خبریں :