پاکستان
03 فروری ، 2014

تحریک انصاف نے طالبان کمیٹی میں عمران خان کی شمولیت مسترد کردی

تحریک انصاف نے طالبان کمیٹی میں عمران خان کی شمولیت مسترد کردی

اسلام آباد…تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے طالبان کی تجویز مسترد کر تے ہو ئے اعلامیہ جا ری کیا ہے کہ عمران خان مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکتے ، تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جس میں عمران خان کے شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جا نا تھا ،فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ عمران خان مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکتے۔تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا عمران طالبان کی کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے،عمران خان پر اعتماد کرنے پر تحریک طالبان کوسراہتے ہیں۔تحریک انصاف کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 4رکنی حکومتی کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، جبکہ طالبان کی جانب سے 10 رکنی مذاکراتی کمیٹی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔خیبر پختونخوا حکومت سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات میں ہرممکن تعاون کرے،مذاکراتی ٹیم میں ہمارے نمائندے رستم شاہ مہمند بھی شامل ہیں،اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ امن مذاکرات سے ہی بحال ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :