کاروبار
01 اپریل ، 2012

فیول قیمتیں مہنگی: تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کی سول نافرمانی کی دھمکی

فیول قیمتیں مہنگی: تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کی سول نافرمانی کی دھمکی

پشاور … تنظیم تاجران خیبر پختونخوا نے پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سول نافرمانی کی دھمکی دے دی اور قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔مرکزی صدر تنظیم تاجران خیبر پختونخوا حاجی شرافت علی مبارک نے کہا ہے کہ حکومت نے 72 گھنٹوں میں پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو خیبرپختونخوا کے تاجر سول نافرمانی کی تحریک شروع کرکے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم اور سی این جی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت غفلت کی نیند سوئی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :